تمام انتظامی سیکرٹریز ترقیاتی کاموں کی مستقل نگرانی کریں، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کہا ہے کہ تمام انتظامی سیکرٹریز ترقیاتی کاموں کی مستقل نگرانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کا جائزہ لیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

اجلاس میں صوبہ کے ترقیاتی پروفائل کا جائزہ لیا گیا، جہاں مختص بجٹ اور اس کے استعمال پر غور کیا گیا۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی محکموں کو عوامی شعبوں میں کوشش جاری رکھنے کی ہدایت۔

اجلاس میں تمام انتظامی سیکرٹریز، پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ عمران سکندر بلوچ نے بھی شرکت کی۔

The post تمام انتظامی سیکرٹریز ترقیاتی کاموں کی مستقل نگرانی کریں، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email