گوجرہ میں ریلوے پولیس کا ریلوے گودام پر چھاپہ

گوجرہ میں ریلوے پولیس نے مخبر کی اطلاع کرنے پر ریلوے گودام پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران 1 ملزم گرفتارجبکہ دوسرا فرار ہوگیا ہے، گرفتار ملزم کے رکشہ سے چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقبول اور ریلوے میٹ جاوید گودام سے ریلوے لائنیں چرا رہے تھے جبکہ دونوں ملزمان عرصہ دراز سے محکمہ ریلوے کا قیمتی سامان چرا چکے ہیں۔

ریلوے پولیس نے کہا کہ فرار ملزم میٹ جاوید کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

The post گوجرہ میں ریلوے پولیس کا ریلوے گودام پر چھاپہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email