کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے ہیں ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تین سال زراعت کو تباہ کرنے کے بعد ان کو کسانوں کا خیال آگیا۔

انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب کل تک آپ پنجاب کے جن کسانوں کو شیلنگ اور گولیاں ماررہے تھے آج آپ ان کی تعریفیں کررہے ہیں ، پنجاب کے تین کسانوں کا دن دیہاڑے قتل بھی عثمان بزدار کے سر ہے ، کسان پیکج بھی ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں جیسا نعرہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو 100ارب کا پیکج دیا ، شہبازشریف نے خالی اعلان نہیں کیا تھا بلکہ سو ارب کسانوں میں تقسیم کیے تھے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان ٹیوب ویل کی بجلی کا ایک یونٹ 21روپے کا کرکے آج کس منہ سے کسانوں کے پاس گئے ، زرعی ادویات،کھادیں اور زرعی آلات مہنگے کرنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔

The post کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے ہیں ، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email