سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین پالیسی ہے، سید سعید الحسن

وزیراوقاف سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نےاپنے حلقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں سید سعید الحسن شاہ نے لوگو ں سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہرمحکمہ کا قبلہ درست کرنا شروع کیا ہوا ہےجبکہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر اوقاف نےعوام کے مختلف محکموں سے وابستہ مسائل سنے اور ان پر عمل درآمدکے لئے مو قع پر احکامات صادر کئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران اور اہلکاران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا  تھا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کوعوام کی دہلیز تک پہنچانے پر کار بند عمل ہیں۔

سید سعید الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر محکمے میں ا فسران و ملازمین کی سالانہ ترقی کے عمل کو کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراوقاف سید سعید الحسن نے ظفر وال تا نارووال قصبہ خان پوربو لار میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

The post سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین پالیسی ہے، سید سعید الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email