سرکاری اداروں کو ماہانہ اور سہ ماہی کاکردگی اہداف دیے جائیں گے ، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سرکاری اداروں کو ماہانہ اور سہ ماہی کاکردگی اہداف دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری اداروں کے مالی سال 2018 سے2019 تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث سرکاری اداروں کا نقصان مالی سال 2019 میں کم ہو کر 143 ارب روپے رہ گیا ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نقصانات کو کم نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے آخری سال میں سرکاری اداروں کا نقصان 286 ارب روپے تھا ، سرکاری اداروں کی مالیاتی کارکردگی رپورٹ مالی سال 20 کو بھی جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

The post سرکاری اداروں کو ماہانہ اور سہ ماہی کاکردگی اہداف دیے جائیں گے ، شوکت ترین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email