عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کرے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکے درمیان تعلیم ، صحت ، خارجہ پالیسی اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر اتفاق ہے ، پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو عوام بار بار آزما چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم عوام کو مایوس نہیں کرینگے ہمارے پاس منظم اور ایماندار لوگ ہیں ، ہم ملک میں قرآن سنت کا نظام لے کر آئینگے۔

The post عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کرے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email