اس عظیم ملک کی عوام اور قیادت کے لیے اپنے احترام کا اظہار كرتے ہیں,حمد عبید الزعابی

یو اے ای سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا ہے کہ اس عظیم ملک کی عوام اور قیادت کے لیے اپنے احترام کا اظہار كرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای سفیر حمد عبید الزعابی کا کہنا تھا کہ ہم عظیم قائد محمد علی جناح اور ان کے جدوجہد اور کارناموں کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

یو اے ای سفیر حمد عبید الزعابی کا کراچی دورہ  جہاں انہوں نے مزار قائد میوزیم کا بھی دورہ کیا اورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

یو اے ای کے سفارت خانہ نے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے دورے کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

The post اس عظیم ملک کی عوام اور قیادت کے لیے اپنے احترام کا اظہار كرتے ہیں,حمد عبید الزعابی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email