عمران خان  صاحب ریاست مدینہ میں غریبوں کے گھر مسمار نہیں ہوتے، فیصل کریم کنڈی

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب ریاست مدینہ میں غریبوں کے گھر مسمار نہیں ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے طنز کیا کہ عمران خان صاحب 8 موسموں کے نام تو تجویز کریں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب آپ کی سلطنت میں کسان اپنی فصلیں جلاتے رہے،عمران خان کی سلطنت میں کسان آلو دریا برد کرتے رہے ۔

 فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران راج میں سندھ کے کسانوں سے ٹماٹر خریدنے کے بجائے باہر سے منگوائے گئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں کی سرکار کا صحت کارڈ غریبوں سے فراڈ ہے،  شوگر، دل،بلڈ پریشر کی ادویات کے ضرورت مندوں کو صحت کارڈ سے کوئی فائدہ نہیں  ہوا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ذاتی مفاد کے خاطر این آئی سی وی ڈی کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں۔

The post عمران خان  صاحب ریاست مدینہ میں غریبوں کے گھر مسمار نہیں ہوتے، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email