پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے، استعفیٰ، دھرنے، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کے سب دعوے ناکام ہوگئے ہیں۔

 فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے پارلیمنٹ کے ذریعے شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی قانون سازی کرے۔

The post پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email