معروف گلوکارہ بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد چل بسیں

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ اپنے بچے کی پیدا ئش کے کچھ دن بعد ہی وفات پاگئیں۔

رپورٹس کے مطابق ملائیشیا  کی37 سالہ گلوکارہ بچے کی پیدائش کے وقت 8 ماہ کی حاملہ تھیں تاہم  انہیں بیہوش کرکے ڈیلیوری کی تاکہ بچے کو بچایا جاسکے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shuib Sepahtu (@shuibsepahtu)

رپورٹس میں بتایا  گیا ہے کہ گلوکارہ کورونا وائرس کا شکار تھیں جس کے باعث ان کا آکسیجن لیول بہت کم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے 8 ماہ کے حمل میں ان کے بچے کی پیدائش کو یقینی بنایا گیا ہے۔

گلوکارہ کی موت سے قبل ان کے شوہر نے  بچوں سمیت انہیں آخری ویڈیو کال کی تھی جس میں وہ رورہی تھیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shuib Sepahtu (@shuibsepahtu)

گلوکارہ کے ہاں یہ چوتھے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل ان کے تین بچے ہیں جن کی عمریں 6 سے 10 سال ہیں۔

خیال رہے کہ  گلوکارہ کی پوری فیملی کے 25 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور اس دوران گلوکارہ انسٹاگرام پر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہیں۔

The post معروف گلوکارہ بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد چل بسیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email