ہائی وے پر ہونے والے پراسرار حادثات کی وجہ کیا ہے؟ حقائق سامنے آ گئے

آسٹریلیا کے ہائی وے پر ہونے والے حادثات کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی وے پر چھوٹی گاڑیوں کے  حادثات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں، جبکہ اکثر ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے پراسرار طور پر کوئی چیز ان کے سامنے آجاتی ہیں، جس سے خوفزدہ ہو کر گاڑیوں کے حادثات پیش آتے ہیں۔

اس پراسرار چیز کے بارے میں اس وقت پتا چلا، جب ایک آسٹریلوی شخص ہائی وے پر تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا کہ ایک مکڑی اس کی گاڑی کے اگلے حصے کے شیشے پر آکر بیٹھ گئی۔ یہ منظر ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے فرنٹ شیشے پر سے مکڑی گزر رہی ہے اور ڈرائیور حیرانگی کے عالم میں چیختا ہوا نظر آرہا ہے۔

تاہم خوش قسمتی سے گاڑی چلانے والے نے اپنے حواس پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

اس ڈرائیو نے ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹس پر اپلوڈ کرکے آسٹریلیا کے ہائی وے پر ہونے والے حادثات کی اصل وجہ بتادی ہے۔

The post ہائی وے پر ہونے والے پراسرار حادثات کی وجہ کیا ہے؟ حقائق سامنے آ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email