ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا ہے، یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی ہو گی ، ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا ، تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وباء کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔

The post ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email