عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اپوزیشن ملی ، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اپوزیشن ملی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کےمستقبل کافیصلہ افغان عوام نےکرنا ہے ، آئندہ آنےوالے6ماہ اہمیت کےحامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی نہیں عالمی سیاست ہونےجارہی ہے ، پی ڈی ایم نےاجلاس کرناہےتوشوق سےکرے ، پی ڈی ایم اگلےدسمبرمیں بھی حکومت کودیکھےگی ، نوازشریف کاپاسپورٹ16فروری کومنسوخ ہوچکاتھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف نےنام ای سی ایل سےنکالنےکیلئےاپیل نہیں کی ، اپوزیشن کچھ بھی کرلےعمران خان5سال پورےکریں گے ، اپوزیشن قانون کےدائرےمیں جوکرسکتی ہےکرلے ، پاک سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف بےپناہ قربانیاں دیں ، پاکستان کوبدنام کرنےکیلئےسازشیں کی جارہی ہیں ، پاکستان  کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا ، پی ڈی ایم اجلاس کرتی رہے ان کوعدم اعتماد کی سمجھ نہیں آرہی۔

The post عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اپوزیشن ملی ، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email