وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے اور پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی ترقی کے ذریعے آزاد اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

The post وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email