سعودی عرب میں‌ 12 اگست کی رات آسمان پر کیا دیکھا جاسکے گا؟

سعودی عرب میں‌ 12 اگست (جمعرات) کی رات آسمان پر کیا دیکھا جاسکے گا؟ جانئیے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ہوگی، جس کا انسانی آنکھ سے باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

سعودی عرب کی فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے اس حوالے میں کہا کہ شہابیوں کی بارش کو برشاویات بھی کہا جاتا ہے، یہ 17 سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ 12 اگست (جمعرات) کی رات یہ سلسلہ عروج پر ہوگا۔

ماجد ابوزاہرہ نے بتایا کہ شہابیوں کی بارش کا مشاہدہ کرنے کا بہترین مقام وادیٔ عسفان کا علاقہ وادی القمر ہے، جہاں یہ منظر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہابیوں کی بارش کا آغاز رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور ان کا نکتہ عروج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

The post سعودی عرب میں‌ 12 اگست کی رات آسمان پر کیا دیکھا جاسکے گا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email