حکومت پنجاب خطاطی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام خطاطی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

یوم خطاطی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں شوق اور شعور پیدا کرنے کیلئے خطاطی کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں ، یوم خطاطی منانے کا مقصد بھی قلم اور قرطاس کے رشتے کو مضبوط بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطاط اپنی تحریر سے لفظ کو نئی جہت عطا کرتے ہیں، خطاطی ابلاغ کی ابتدائی اور بنیادی شکل ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مذہبی اور مقدس کتابوں کو خطاطی کی وساطت سے محفوظ کیا جانا ممکن ہوا ہے جبکہ  قرآن کریم کی خطاطی کے نمونے اپنی مثال آپ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی دنیا میں خطاط نے قرآن کریم کی خطاطی کے اعلی نمونے پیش کیے ہیں۔

 

 

 

The post حکومت پنجاب خطاطی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email