نمرہ خان نے مداحوں سے اپنی جلد صحتیابی کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمراہ خان نے گزشتہ رات اپنے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پیٹ کا انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس وقت شدید درد کی کیفیت سے گزر رہی ہیں ۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ ان کے لئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں تاکہ اور وہ جلد سے جلد اس درد سے نجات حاصل کر سکیں۔

اداکارہ نے اپنی موجودہ حالت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اس وقت شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور یہ تکلیف ان کی برداشت سے باہر ہے۔

The post نمرہ خان نے مداحوں سے اپنی جلد صحتیابی کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email