ہم نے 3 لاکھ سے زیادہ افغان فورسز کو تربیت دی اور جدید آلات سے لیس کیا، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 لاکھ سے زیادہ افغان فورسز کو تربیت دی اور جدید آلات سے لیس کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے فیصلے پر افسوس نہیں، افغان رہنما اکٹھے ہو کر اپنے لیے لڑیں، ہم افغانستان سے کیے گئے وعدے نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، ہم نے 20 سالوں میں 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ فضائی مدد فراہم کرنے، افغان فورسز کو خوراک اور آلات کی دوبارہ فراہمی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔

The post ہم نے 3 لاکھ سے زیادہ افغان فورسز کو تربیت دی اور جدید آلات سے لیس کیا، امریکی صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email