وزیراعظم آج بہاولپور کا 1 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور کا 1 روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بہاولپور میں کسانوں کو ریلیف زرعی پیکج دینے کا اعلان کریں گے اور  بہاولپور میں کاشتکاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم مون سون شجرکاری کے سلسلے میں لال سہانرا پارک میں پودا بھی لگائیں گے اور تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

دورے میں وزیراعظم عمران خان سے بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورمعاون خصوصی جمشید چیمہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 

The post وزیراعظم آج بہاولپور کا 1 روزہ دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email