کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے آپریشن  شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح ہوتے ہی جہاز کے اطراف سے جہاز کے لیے راستہ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جہاز کو نکالنے کے لیے ٹگس اور بارج مقامی کمپنی کی استعمال کی جائیں گی۔

جہاز کو پانی میں کھینچنے کے بعد ٹگس اور بارج جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوشیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی،  پاک بحریہ اور کے پی ٹی کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

 

 

The post کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email