پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اج مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس دن دو بجے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈا جاری کیا جائے گا۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سیاسی، ملکی،اور پاکستانی معیشت پر تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرینگے۔

The post پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email