وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ای سی سی میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ریمیٹنس پروگرام کی منظوری کا امکان ہے، اجلاس میں نیشنل ریمیٹنس لائلٹی پروگرام منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بیرون ملک سے رقوم یا ترسیلات زر بھجوانے والوں کو سہولیات دینے کی تجویز دی جائے گی، وزارت خزانہ اس حوالے سے سمری ای سی سی اجلاس میں پیش کرے گی۔

The post وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email