ظلم پر خاموش رہنا ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے ، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ظلم پر خاموش رہنا ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ ہم اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں 13 برس پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے پیپلزپارٹی نے کراچی کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا، 13 برسوں میں ایک نئی بس کراچی کو نہیں دی تعلیم اور صحت تباہ کردی گئی ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ صنعتکاروں کو پانی نہیں دیا جارہا، صنعتکار پانی خرید رہے ہیں۔ صنعتکار کراچی چھوڑ کر دیگر صوبوں کا رخ کررہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد کراچی کے مسائل پر احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ظلم پر خاموش رہنا ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ ہم اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔

اس موقع پر سنی تحریک کا پاک سر زمین پارٹی نے احتجاجی تحریک میں تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سید مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں اس شہر میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

The post ظلم پر خاموش رہنا ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے ، مصطفیٰ کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email