آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل(ر) ہولوسی آکار کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل(ر) ہولوسی آکار کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع،سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت  کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال خاص طور پر افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جانب سے خطے کے امن و استحکام کی کوششوں میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  ملاقات میں جنرل ہولوسی آکار نے ترکی کی جانب سے علاقائی و عالمی ایشوز پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ  بھی کیا ۔

The post آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email