اداکار عامر خان ایک مرتبہ پھر کرن راؤ کے ساتھ

بھارتی اداکار عامر خان ایک مرتبہ پھر اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سفر کرتے دکھائی دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں اپنی شادی کو 15 سال بعد ختم کرنے اور علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے ان دونوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی اپنے بچے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔

تاہم اب حال ہی میں ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لئے مقبوضہ کشمیر میں موجود تھے اور اپنے بیٹے کے ہمراہ ساتھ ہی واپس آئے ہیں۔

The post اداکار عامر خان ایک مرتبہ پھر کرن راؤ کے ساتھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email