ریچھ کے بچوں کی گالف کلب میں موج مستیاں، ویڈیو وائرل

ریچھ کے تین بچوں کی گالف کلب میں موج مستیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں ریچھ کے بچے خالی گالف کلب میں ایک جنھڈے کے قریب کھیلتے اور آپس میں لڑتے نظر آرہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ڈینی ڈیرانے نامی شخص کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے، خاص کر ریچھ کے بچوں کی خوبصورتی اور انوکھے انداز کو بہت ہی سراہا ہے۔

گزشتہ روز ہی شیئر کی گئی یہ ویڈیو کلپ 12 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

The post ریچھ کے بچوں کی گالف کلب میں موج مستیاں، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email