عمران خان نے مجھے نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کی سنگ بنیاد رکھنے کا کہا ہے، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کی سنگ بنیاد رکھنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ واشک سے گوادر تک 198 کلومیٹر شاہراہ تعمیرکی جائے گی، گوادر کو چاغی کے ساتھ بذریعہ روڈ منسلک کیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی عہدہ ہے جس کا کام ایوان بالا کی کارروائی چلانا ہے،کبھی بھی ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت نہیں کی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ، پہلی دفعہ ایک پسماندہ صوبے سے چیئرمین سینیٹ بنا ہوں،وزیر اعظم اور وزراء سے اپنے لوگوں کے مطالبات پر ہمیشہ بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے بلوچستان کے لیے چھ سرحدی گزرگاہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ،بلوچستان کے عوام کے لیے چھ سرحدی گزرگاہ کھولنے کے اعلان پر ایرانی صدر کا مشکور ہوں۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لوگوں کی بڑی تعداد کا ذریعہ معاش ایرانی سرحد سے وابستہ ہے اور پاکستان کے ایران کے ساتھ اچھے روابط بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پی ایس ڈی پی میں چاغی کے لیے مزید پانچ ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ دالبندین تا زیارت بلانوش شاہراہ پر بارہ ارب روپے کی لاگت سے کام دسمبر سے پہلے شروع ہو جا ئے گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ میرے ضلعے میں بیس ارب روپے کے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نوکنڈی میں عالمی معیار کی منزل ریسرچ یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی جبکہ ماشکیل میں پچیس بستروں کا ہسپتال بھی تعمیرکیا جائے گا۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میگاپراجیکٹس سے روزگار کے  نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ چارسر پدگ کے لیے پچاس کروڑ اور ماشکیل میں بجلی کی فراہمی کے لیے پانچ کروڑ دیں گے۔

The post عمران خان نے مجھے نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کی سنگ بنیاد رکھنے کا کہا ہے، صادق سنجرانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email