معروف بھارتی اداکار کی فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی

جنوبی بھارت کی آئندہ آنے والی کناڈا زبان کی فلم ’لوو یو رچو‘ کے سیٹ پر اسٹنٹ مین ویوک کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹنٹ مین کی ہلاکت کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے  اسٹنٹ ڈائریکٹر ونود کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب فلم کا کریو کرناٹک کے علاقے بیدادی میں ایک فائٹ سیکوئنس کی فلم بندی کررہا تھا، اور ویوک جیسے ہی الیکٹرک وائر پر چڑھے تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئے۔

 حادثے میں کریو کے دو دیگر ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post معروف بھارتی اداکار کی فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email