اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی؛ اسپتال داخل، مداحون سے دعاؤں کی اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاٶنٹ پر ایک اسٹوری شٸیر کی ہے جس میں وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیٸرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب سے کچھ دیر قبل ایک اسٹوری شٸیر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں, تصویر میں ان کا صرف ہاتھ دکھاٸی دے رہا ہے جس پر کینولا لگا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر ان کے پرستار تشویش میں مبتلا ہو گٸے ہیں۔

نمرہ خان نے شٸیر کردہ اسٹوری پر لکھا کہ بہت تکلیف میں ہوں , ریکوری کے لئے آپ سب کی دعاٶں کی ضرورت ہے۔

اسٹوری پوسٹ شٸیر کرنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد ان کی صحت کے لئے دعا گو ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیا ہوا ہے۔

 

The post اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی؛ اسپتال داخل، مداحون سے دعاؤں کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email