بلاول بھٹو زرداری حال اور مستقبل کے لیڈر ہیں، فیصل کریم کنڈی

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حال اور مستقبل کے لیڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرخ حبیب جیسے لوگ فردوس عاشق اعوان کے حشر سے سبق سیکھیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی اپنے اعلان برف پر لکھتے ہیں، عمران خان بہت جلد اعتراف کرینگے کہ انہیں سیاست اور اقتدار میں لانا ہی غلط تھا۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کرکے منی لانڈرنگ کی ترغیب دیتے رہے ہیں۔

The post بلاول بھٹو زرداری حال اور مستقبل کے لیڈر ہیں، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email