وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء نجکاری، صنعت و پیداوار اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے جون میں نجکاری کے پروگرام کے بارے میں کیئے گئے فیصلوں پر اب تک کی پیش رفت اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے ٹرانزکشن سٹرکچر کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجکاری بورڈ کے تجویز کردہ اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا۔

The post وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email