آرمی چیف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات  ہوئی جس میں دفاعی تعاون، سی پیک کی پیش رفت، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات  میں چینی سفیر نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین بطور سٹریٹجک پارٹنر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

The post آرمی چیف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email