کروڑوں لوگوں کی پسندیدہ معروف بھارتی اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

جنوبی بھارتی فلموں کی اداکارہ  شرنیا سسی شارو دس سال تک برین ٹیومر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ شرنیا سسی شارو گزشتہ دس برس سے برین ٹیومر سے نبرد آزما تھیں۔

گزشتہ روز انہوں نے کیرالہ کے ایک نجی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ کورونا کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد وہ نمونیہ کا شکار ہوئیں جس کے باعث ان کی جسم میں خون میں سوڈیم لیول کی کمی  ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مسلسل بگڑتی صحت کے بعد گزشتہ روز وہ دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

 

The post کروڑوں لوگوں کی پسندیدہ معروف بھارتی اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email