لیگی رہنما انتخابی شکست کے صدمے سے تا حال نہیں نکل سکے، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ لیگی رہنما انتخابی شکست کے صدمے سے تا حال نہیں نکل سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے لیگی رہنما عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڈ کو یقین نہیں آ رہا کہ عوام نے انہیں بری طرح مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا رونا دھونا اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں ، جی بی اور آزاد کشمیر کے ساتھ سیالکوٹ میں شکست لیگی بیانیے کی ہار ہے ، عوام ووٹ کو عزت دو کا لیگی بیانیہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، سیالکوٹ میں جیت عمران خان کے نظریے اور ویژن کی جیت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ عطا تارڑ کی اپنی جماعت کے لوگوں نے تسلیم کیا کہ انتخابات شفاف ہوئے ، الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں اپنی  پارٹی رہنماؤں کے بیانات بھی شامل کریں ، لیگی قیادت تسلیم کرے کہ سیالکوٹ نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

The post لیگی رہنما انتخابی شکست کے صدمے سے تا حال نہیں نکل سکے، عثمان ڈار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email