پاکستان، یوکرائن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، یوکرائن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، پاکستان یوکرائن کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا متمنی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور یوکرائن کے درمیان زیر تکمیل معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی۔

The post پاکستان، یوکرائن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email