برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار بنانے کی ویڈیو وائرل

خلیجی ائیرلائن ایمریٹس نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار کی عکس بندی کی  ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایمریٹس نے تصدیق کی ہے کہ برج خلیفہ کے ٹاپ پر کریو ممبر کے یونیفارم پہنے عکس بند کیا جانے والا اشتہار کسی بھی قسم کے خصوصی ایفیکٹس پر عکس بند نہیں کیا گیا بلکہ یہ اشتہار حقیقی طور پر عمارت کے ٹاپ پر شوٹ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں مختلف میڈیا پلیٹ فارم پر 30 سیکنڈ پر مشتمل تاریخ کے بلند ترین اشتہار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں معروف اسٹنٹ خاتون اور پروفیشنل اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر نکول اسمتھ لڈوک کو بطور کیبن کریو ممبر کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے دکھایا گیا ہے، ان کے ہاتھ میں ایمریٹس کے پیغام والے کچھ کارڈز بھی موجود ہیں۔

اشتہار میں نکول اسمتھ کے عقب میں دبئی سکائی لائن کا شاندار نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم اب نجی ائیر لائن ایمریٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اشتہار کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں اسٹنٹ خاتون کو برج خلیفہ پر کی جانے والی شوٹنگ کے لئے تربیت لیتے اور چڑھتے دکھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اشتہار درحقیقت بہترین منصوبہ بندی، سخت حفاظتی اقدامات، تربیت اور جانچ کے بعد شوٹ کیا گیا ہے جبکہ پورے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران حفاظت پہلی ترجیح تھی۔

اس اشتہار کے لئے مختص مقام برج خلیفہ پر خاتون انسٹرکٹر کو دو مختلف اور براہ راست چوٹیوں سے منسلک کیا گیا تھا، چوٹی سے منسلک کی جانے والی تاریں عقب سے خاتون کی وردی کے نیچے چھپائی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اشتہار کی شوٹنگ کے لئے طلوع آفتاب کا وقت منتخب کیا گیا تھا جبکہ برج خلیفہ کے ٹاپ پر پہنچنے میں ٹیم کو ایک گھنٹہ 15 منٹ کا وقت لگا، ٹیم عکس بندی کے لئے تقریباً 5 گھنٹوں تک مینار پر رہی جبکہ فوٹیج کو ایک ہی تسلسل سے عکس بند کرنے کے لئے شوٹنگ کے دوران ایک ہی ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایمریٹس کا یہ اشتہار تاریخ کا واحد بلند ترین اشتہارقرار دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ زمین سے 828 تک میٹر کی بلندی پر کی گئی ہے۔

The post برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار بنانے کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email