عوام کی طاقت سے ہی ن لیگ کو شکست کا مزہ چکھا چکی ہوں، فردوس

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے ہی ن لیگ کو شکست کا مزہ چکھا چکی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کنیز دوم نےآج ذہنی پسماندگی، ناپختگی، بغض باطن اورغلاظت کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ لٹوپٹو کھاؤ قبیلے کی بیہودہ سیاسی یتیم ہے۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کنیز دوم چمچہ گیری سے عہدوں کی محتاج ہے مگر میں عوام کی طاقت سےسیاست کرتی ہوں ۔ کنیز دوم سیالکوٹ الیکشن کی ذلت آمیز شکست کے زخم چاٹ رہی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

 

The post عوام کی طاقت سے ہی ن لیگ کو شکست کا مزہ چکھا چکی ہوں، فردوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email