ماں سے زیادہ مضبوط انسان نہیں دیکھا، اداکارہ حنا خان

رواں برس اپنے والد کو کھو دینے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے گزشتہ روز ان کی سالگرہ منائی جس میں اداکارہ کی والدہ نے کیک کاٹا۔

اداکارہ نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں جس میں ان کی والدہ کے کیک کاٹتے وقت آنسو نکل گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

انہوں نے لکھا کہ ناقابلِ فہم نقصان ہمیں زندگی کی تلخی کا اندازہ کرواتا ہے لیکن خود کو سنبھالنے کے لئے ہمت، طاقت اور مرضی درکار ہوتی ہے اور یہ سب میں نے اپنی والدہ سے سیکھا ہے، ان سے زیادہ مضبوط انسان میں نے کسی کو نہیں دیکھا، میری ماں نے سالگرہ منانے کا سوچا اور والد کی جگہ کیک کاٹنے کا فیصلہ کیا۔

حنا نے لکھا کہ پہلے میں اس بات کا فیصلہ نہیں کر پارہی تھی کہ ایک ہمت والی سسکتی ہوئی ماں کے ان تصویری مناظر کو پوسٹ کروں یا نہیں جو اپنی محبت اور ہمارے لئے لڑرہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جس طرح ہمیں تمام ممکنہ انسانی جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں سوچتی ہوں کہ ہمیں اپنے سوشل میڈیا کو جتنا ممکن ہو حقیقی رکھنا چاہئیے، ہمیں کمزوریاں دکھانی چاہئیں، اپنے غم، روتی اور سسکتی ہوئی آنکھیں لوگوں کو دکھانی چاہئیں کیونکہ ہمیں انسان کے تمام پہلوؤں سے محبت کرنی چاہئیے۔

حنا نے تمام مداحوں کو پیغام دیا کہ آپ میں سے کوئی بھی تنہا نہیں ہے، اگر آپ میں سے کوئی اپنی زندگی میں اس قسم کے مشکل وقت کا سامنا کررہا ہے تو شاید میری یہ پوسٹ اس کے لئے راحت کا باعث بنے۔

اداکارہ نے تمام صارفین سے اپنے والد کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔

The post ماں سے زیادہ مضبوط انسان نہیں دیکھا، اداکارہ حنا خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email