اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر پر ساتھی ادکارائیں بھی فدا

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر نامور اداکارائیں بھی اُن کی خوبصورتی پر فدا ہو گئی۔

ماہرہ خان آج کل ایک ساتھ کئی پروجیکٹس اور فوٹو شوٹس میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

کئی برسوں بعد ٹی وی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری سے دوبارہ مداحوں کو متاثر کرنے والی اداکارہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.8 فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کچھ دیر قبل اپنی ایک خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس تصویر شیئر کی گئی ہے جسے پہلی نظر میں ہی دیکھ کر مداح سمیت پاکستان کی معروف اداکارائیں بھی اُن کی قدرتی خوبصورتی پر اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان عروسی لباس میں اپنا فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔

اداکارہ کی اس تصویر پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

ماہرہ خان کی اس تصویر پر معروف اداکارہ و میزبان عائشہ عمر، لیلیٰ واسطی، ماڈل رحمت اجمل اور فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں۔

The post اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر پر ساتھی ادکارائیں بھی فدا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email