تعلیمی اداروں کیلئے کووڈ ویکسین لازمی قرار

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے 22 اگست تک اساتذہ و دیگر اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک اسکولوں کے اساتذہ و دیگر اسٹاف کے لئے ویکسینیشن لازم ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کے لئے اسکولوں کے دورے بھی کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویکسینیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ 22 اگست کے بعد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

The post تعلیمی اداروں کیلئے کووڈ ویکسین لازمی قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email