غربت سے تنگ، اوکاڑہ کے نوجوان نے خود کشی کرلی

اوکاڑہ میں غربت سے تنگ آکر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں خودکشی کرنے والے نوجوان علی رضاء کی عمر 40 سال  بتائی جارہی ہے، علی رضاء محلہ زاہد پورہ کا رہائشی تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضاء نے غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لی، مقتول 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور 3 بچوں کا باپ تھا۔

The post غربت سے تنگ، اوکاڑہ کے نوجوان نے خود کشی کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email