مائیک اور لائٹس سے سجا چارج ہونے والا فیس ماسک

معروف کمپنی ریزر نے لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایک کانسیپٹ فیس ماسک متعارف کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس فیس ماسک کو ریزر زیفر کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیس ماسک جراثیموں کو فلٹر کرنے کے لئے 99 فیصد تک مؤثر ہے اور یہ رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگا۔

یہ فیس ماسک اپنی شکل بدل کر شفاف بھی ہوجاتا ہے تاکہ دیگر افراد آپ کا منہ بھی دیکھ سکیں ،اس ماسک میں بلٹ ان مائیک اور ایمپلیفائر موجود ہے تاکہ بات کرنے کے دوران آواز کا معیار متاثر نہ ہو۔

اس فیس ماسک میں آر جی بی ریڈ لائٹس بھی دی گئی ہیں جو ماسک کو چارج کرتے ہوئے جگمگانے لگتی ہیں یا اس وقت مدھم ہوجاتی ہیں جب ماسک سے منہ کو ڈھانپا نہ جائے۔

The post مائیک اور لائٹس سے سجا چارج ہونے والا فیس ماسک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email