انوشے عباسی نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بھی عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے ۔

اداکارہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  آخرکار ویکسین کی ڈوز مل گئی۔

انوشے عباسی نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز آرٹس کونسل پاکستان کراچی سے لگوائی ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی سمیت ابھی تک 16ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

The post انوشے عباسی نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email