عمر ایوب کی صدارت اجلاس،تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ

وفاقی وزیر اقتصادی امورعمر ایوب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ٹی فائیو) پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پراجیکٹ کی توسیع کے لیے 390 ملین ڈالر عالمی بینک نے فراہم کئے، تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 1410 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بھی300 ملین امریکی ڈالر ملے گی۔

واپڈا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تربیلاکی پانچویں توسیع کے الیکٹرو مکینیکل کاموں پر کام جاری ہے۔

واپڈا حکام نے مزید کہا کہ منصوبے کاٹھیکہ بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے دیا گیا ہے پروجیکٹ 500 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائنوں سے منسلک کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے منصوبے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب  نے کہا کہ منصوبہ ملک میں پانی اور بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

The post  عمر ایوب کی صدارت اجلاس،تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email