اقتدار میں آکر اللہ کا نظام ملک میں نافذ کریں گے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر اللہ کا نظام ملک میں نافذ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ہر معاملے میں عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن لے رہی ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دھکیل دیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تین برسوں میں ایک شعبہ میں بہتری نہیں آئی ، بلدیاتی الیکشن نہ کروا کے حکومت نے ثابت کردیا ان میں اور ماضی کے حکمرانوں میں فرق نہیں۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کرپٹ مافیاز سے نجات کے لیے آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی پراعتماد کرے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اقتدا ر میں آ کر اللہ کا نظام ملک میں نافذ کریں گے، سودی معیشت کو خیر باد کہہ کر اسلامی معیشت نافذ کریں گے۔

The post اقتدار میں آکر اللہ کا نظام ملک میں نافذ کریں گے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email