متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں ، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبے  شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مشکل حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے ، شاہی خاندان نے پاکستان کی عوام کے لیے صحت، تعلیم کے شعبوں میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے تحفے دیے ہیں ، پاکستان کی عوام کو یو اے کی عوام سے خصوصی محبت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔

The post متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں ، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email