تعلیمی اداروں میں ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام ڈائریکٹرز، ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز کو خط لکھ دیا جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے احکامات کے مطابق تمام افسران اسکول کھلنے سے قبل اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن کو یقینی بنائے، کورونا ویکسین نہ کروانے کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی روک دی جائے گی۔

The post تعلیمی اداروں میں ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email