کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم انٹرمیڈیٹ کے رہ جانے والے پرچے 12،11 اور 13 تاریخ کو لے رہے ہیں جو کورونا کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے ملتوی ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبعلموں کے سینٹرز وہی ہونگے جو پہلے تھے، طالبعلم اپنے ساتھ صرف پین اور ایڈمٹ کارڈ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طالبعلموں کے موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی جبکہ امتحانات کے دوران ایس او پیز پرعمل بھی کروایا جائے گا۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ امید ہے پرچے پرسکون ماحول میں ہونگے۔

The post کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email