جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نا تجربے کار عملے کی تعیناتی پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نا تجربے کار عملے کی تعیناتی پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر تجربہ کار عملہ تعینات کرنے سے ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لیے لائنیں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پرلمبی  قطاریں لگنے سے کورونا ایس او پیز کی  دھجیاں اڑا دی گئیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے  امیگریشن کے  پرانے عملے کو تبدیل کیا گیا تھا، نئے تعینات عملے کی تربیت بھی نہیں ہوئی ، ایک مسافرکی امیگریشن پر زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگتا ہے، نیا امیگریشن عملہ 15 منٹ سے زائد وقت لگا رہا ہے۔

The post جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نا تجربے کار عملے کی تعیناتی پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email