ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سب ڈویژن درازندہ کے علاقے مغل کوٹ کے مقام پر مسافروں سے بھری بس اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں ایک دس سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو درازندہ نے بروقت رسپانس کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ہاؤس انچارج لائق الرحمان کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ اور ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email